پیرس فرانس کے مسابقتی ریگولیٹر نے سرچ انجن گوگل کی اشتہاروں کی پولیسی کی خلاف ورزی پر ۲۲۰ ملین یورو ( ۴ ارب روپے ) کا جرمانہ عائد کر دیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کو ہونے والا یہ جرمانہ تین میدیا گروپس نیوز کارپوریشن ، فرانس کے اخبار لافیگا رو اور بلجئیم کے گروپ روسیل کے ساتھ سیٹلمنٹ کا نتیجہ ہے، تینوں گروپ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ گوگل نے آئن لائن اشتہارات پر اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔
گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ڈبل کلک اشتہاری نیٹ ورک میں اشتہاری یا نشریاتی فرموں کے لئے پلیٹ فارم کی حیثیت کی حامل ضمنی کمپینی ایڈایکس کو امتیازی دی ہے۔
0 Comments