ممبئی بھارت شادی کے موقع پر نہایت ہی حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ، دلہا بارات لے کر پہنچا تو لڑکی نے دیکھا کے وہ گٹکا چبا رہا تھا ، یہ دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ قصہ بھارتی ریاست اترپردیس میں پیش آیا ، جہاں ایک شادی کی تمام مکمل ہوچکی تھی اور دلہن کے گھر والے بے صبری سے باراتیوں کا انتطار کر رہے تھے ، باراتیوں کے پہنچنے پر سب خوشی سے نیہال تھے وہا دلہن کا موڈ خراب ہوگیا اور اس نے شادی رکوادی۔ میڈیا ریپورٹس کے مطابق دلہن کی نطر دلہا پر پڑی تو اس نے یکھا کے وہ گٹکا چبا رہا ہے تو اس کو یہ بات بہت بری اور ناگوار لگی ، اس ہی وجہ سے دلہن نے شادی سے انکار کردیا ۔ والدین نے بہت منایا لیکن دلہن نہیں مانی ، بعدازاں لڑکا اور لڑکے والوں ایک دوسرے کو دینے والے تمام یحائف کو واپس لے لیا اور باراتی بھی واپس لوٹ گئے۔
0 Comments