اترپردیس بھارت میں ایک دلہن کو لینے دو دو دلہے اپنے والدین اور رشتے داروں سمیت پہچ گئے، بھارتی میدیا کے مطابق اترپردیس کے شہر نو یڈا میں مہھینی نامی دلہن کی شادی اس کے والدین نے ببلو نامی نوجوان سے طے کی تھی، اور رخصتی والے دن ببلو اپنے والدین اور رشتے داروں کے سمیت آ پہنچا ۔ مہھینی کے والدین نے بارات کا خوب استقبال کیا، تاہم اس وقت عجیب صورتیہال پیش اآئی کہ جب ایک اور دولہا رشتے داروں سمیت آ پہنچا، اور مہھینی اپنے والدین کی پسند ببلو کے بجائے دوسرے دولہا اجیت کے ساتھ روانہ ہو گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مہھینی پہلے سے ہی اجیت نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی، لیکن اس کی والدین کی پسند ببلو تھی۔ جس کی وجہ سے مہھینی اجیت کے ساتھ چلی گئی، اور اس کی وجہ سے ببلو کے گھر والوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، یہ بات پولیس تک جا پہنچی، جس کی وجہ سے مہھینی کے گھر والوں کو ہیراست میں لے لیا، تتویش ابھی جاری ہے۔
0 Comments